لاہور: چیف جسٹس نے مقتول خلیل کے بھائی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سانحہ ساہیوال کا کیس لاہور کی عدالت میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے مقتول خلیل کے بھائی جلیل کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سانحہ ساہیوال کا ٹرائل ساہیوال میں کیا جا رہا ہے، ساہیوال میں کیس کی وجہ سے درخواست گزار سمیت کئی افراد کو مشکلات کا سامنا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ سانحہ ساہیوال سے متعلق کیس کی سماعت لاہور منتقل کرنے کا حکم دیا جائے۔