counter easy hit

لاہور ہائی کورٹ کا نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض

لاہور: لاہورہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کے قابل سماعت ہونے بر اعتراض کردیا۔

Lahore High Court objected to hearing of contempt of court against Nawaz Sharif

Lahore High Court objected to hearing of contempt of court against Nawaz Sharif

لاہورہائی کورٹ کے فاضل جج مسٹر جسٹس ماموں الرشید نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے کسی وفاقی کابینہ افسرکے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ سماعت کے دوران درخواست گزاراظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف نے ریلی کے دوران سپریم کورٹ کے ججز کی تضحیک کی، نواز شریف کی تقاریر آئین کیخلاف کھلی بغاوت ہے، آئین کے آرٹیکل 204 کے تحت نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

عدالت نے رٹ درخواست کے قابل سماعت ہونے بر اعتراض کرتے ہوئے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ رٹ درخواست کیسے قابل سماعت ہے۔ کیا ایسے بیانات بغاوت کے زمرے میں آتے ہیں، درخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں دلائل دیں، جس پراظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ میاں نوازشریف اب وزیراعظم اور پارٹی سربراہ نہیں رہے، میں نے پیمرا اور وزارت اطلاعات کو متعدد بار لکھا مگر شنوائی نہیں ہوئی، میں آئین پرعمل درآمد کرانے کے لئے عدالت آیا، مجھے رٹ درخواست میں ترامیم کی اجازت دی جائے۔ لاہورہائی کورٹ نے درخواست گزار کورٹ درخواست میں ترامیم کی اجازت دیتے ہوئے سماعت 19 اگست تک ملتوی کردی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website