میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے پیپرز لیک ہوچکے ہیں لہذا انٹری ٹیسٹ کے نتائج کو کالعدم قراردیا جائے: درخواست گزار کا موقف
لاہور: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے میڈیکل انٹری ٹیسٹ نتائج روکنے کا حکم جاری کر دیا، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے پیپرز لیک ہوچکے ہیں لہذا انٹری ٹیسٹ نتائج کو کالعدم قراردیا جائے۔ جس پر لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت اور یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز سے 27 اگست تک جواب طلب کر لیا۔ واضح رہے گزشتہ روز میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا پرچہ مبینہ طور پر آوٹ ہونے کے خلاف متاثرہ طلبہ و طالبات نے اپنے والدین کے ہمراہ لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ جس پر میاں شہباز شریف نے انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی جو 72 گھنٹے کے اندر رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی۔