لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی کے خلاف فیصلہ محفوظ کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں ذکی الرحمن لکھوی کی جانب سے دائر کی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نظر بندی غیر قانونی قرار دیکر کالعدم کر دی اور رہا کرنے کا حکم دیدیا لیکن رہا کرنے کی بجائے ڈی سی او اوکاڑہ نے دوبارہ 30 روز کے لیے نظر بند کر دیا یہ اقدام اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔
لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ نظر بندی کا حکم کالعدم قرار دیکر ڈی سی او اوکاڑہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ذکی الرحمان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ، غیر قانونی طور پر نظر بند کیا گیا جس پر عدالت نے ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی کے خلاف فیصلہ محفوظ کر لیا۔