counter easy hit

لاہور : سیکورٹی انتظامات کو جدید بنانے کیلئے آئی سی تھری منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

Lahore: ICC decided to launch three projects to upgrade security

Lahore: ICC decided to launch three projects to upgrade security

منصوبے کا اصل مقصد شہر کو شرپسندوں سے محفوظ بنانا ہے ۔ اس مقصد کے لیے شہر میں 8000 ہزار کیمرے نصب کیے جارہے ہیں

لاہور : دور حاضر میں ٹیکنالوجی نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ انسانی کردار کم ہوتا جا رہا ہے ، لاہور میں بھی سیکورٹی کے انتظامات کو جدید بنانے کے لئے آئی سی تھری منصوبہ شروع کیا گیا ہے ۔

لاہور میں بارہ ارب روپے کی لاگت سے بنایا جا رہا ہے آئی سی تھری منصوبہ دنیا کے کسی بھی محکمہ پولیس کے پاس موجود ویڈیو والز میں سب سے بڑی وال ہے ۔

آئی سی تھری منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ منصوبے کا اصل مقصد شہر کو شرپسندوں سے محفوظ بنانا ہے ۔ اس مقصد کے لیے شہر میں 8000 ہزار کیمرے نصب کیے جارہے ہیں ۔ کیمروں کی مدد سے ٹریفک مینجمنٹ بھی کی جائے گی ۔ آئندہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان گھر پہنچا کرے گا ۔

منصوبہ مکمل ہونے کے بعد تمام ریسکیو اور سیکورٹی اداروں میں بہترین ورکنگ ریلشن قائم ہو گا ۔ جبکہ انٹیلی جنس اور پولیس کے درمیان موجود خلا بھی پر ہو جائے گا ۔

آئی سی تھری منصوبے نے محدود علاقوں میں کام شروع کر دیا ۔ اگلے سال جولائی تک یہ منصوبہ مکمل ہو جائے گا اور دیگر پانچ شہروں میں بھی اس پر کام شروع کردیا جائے گا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website