لاہور: (یس اردو نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان مقامی ہوٹل کی لفٹ سے اوپر کی منزل کی جانب جارہے تھے کہ اس دوران بجلی چلی گئی جس کے باعث وہ لفٹ میں پھنس گئے۔
یس نیوز کے مطابق عمران خان لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے لئے ہوٹل پہنچ کر لفٹ کے ذریعے اوپری منزل کی جانب جارہے تھے کہ اس دوران بجلی چلی گئی جس کے باعث وہ لفٹ میں پھنس گئے، ہوٹل انتظامیہ نے کافی دیر کوشش کے بعد عمران خان کو لفٹ سے نکالا اور پھر وہ سیڑھیوں کے ذریعے تقریب میں شریک ہوئے۔ مقامی ہوٹل کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بیک اپ جنریٹر موجود تھے لیکن انہیں اسٹارٹ ہونے میں کچھ وقت لگتا ہے۔