شاعرِ مشرق ،حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمداقبال کا 139واں یوم پیدائش ملک بھر میں بھرپورعقیدت وحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔عظیم فلسفی شاعرعلامہ محمداقبال کےیومِ پیدائش کےموقع پرآپ کے مزار پرصبح کاآغاز گارڈز کی تبدیلی کی پُروقارتقریب سے ہوا، پنجاب رینجرز کی جگہ نیوی کےچاک و چوبند دستےنے گارڈز کے فرائض سنبھالےاور سلامی دی۔گورنرپنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ،کموڈور ایس ایم شہزاد،ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی اورگیریژن کمانڈر میجر جنرل طارق امان کی بھی مزار اقبال پرالگ الگ حاضری،پھول چڑھائے ، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کئے۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف اورصوبائی وزیر میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے بھی مزاراقبال پرحاضری دی،فاتحہ خوانی کی اور عقیدتوں کےنذرانےپیش کیے۔میڈیاسےگفتگو میں شہبازشریف کاکہناتھاکہ لاک ڈاؤن غیرقانونی عمل تھا، دھرنے والوں کا اللہ نے ڈھرن تختہ کردیا ۔وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ قوم کلامِ اقبالؒ سےرہنمائی لیتی تو آج عظیم قوم بن چکی ہوتی۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 180
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276