دہشتگرد کے دیگر جسمانی اعضا ناقابل شناخت ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی رپورٹ کے بعد تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا
لاہور (یس اُردو) لاہور میں سانحہ گلشن اقبال پارک کی تحقیقات میں پیش رفت کا سلسلہ جاری ہے ۔ فرانزک رپورٹ نے خودکش حملہ آور اور تحریک طالبان کی جانب سے جاری کی گئی دہشت گرد کی تصویر میں مماثلت ثابت کر دی ۔ دنیا نیوز کو موصول ہونے والی فرانزک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے خودکش حملہ آور کے بیشتر جسمانی اعضاء ناقابل شناخت ہیں تاہم خودکش حملہ آور کے کان اور تحریک طالبان کی ذیلی تنظیم جماعت الاحرار کی جانب سے جاری کی گئی دہشت گرد کی تصویر میں دیکھے جانے والے کان میں مماثلت پائی جاتی ہے ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے فرانزک رپورٹ موصول ہونے کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے