شہر میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی ، ہوا میں نمی کا تناسب کم سے کم 45 فیصد تک برقرار رہے گا
لاہور (یس اُردو ) لاہور میں آج بھی موسم قدرے بہتر رہنے کا امکان ہے ۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا ۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق لاہور میں خوشگوار موسم کی لہر برقرار ہے ۔ درجہ حرارت میں کمی جاری ہے ۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 20 اور زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگا اس واضح تبدیلی سے گرمی کا زور خاصا ٹوٹتا دکھائی دیتا ہے ۔ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ۔ ہوا میں نمی کا تناسب کم سے کم 45 فیصد تک برقرار رہے گا جس کی وجہ سے ہلکی رفتار سے چلنے والی ہوا خوشگوار احساس بیدار کرے گی ۔ موسم کی یہ لہر آئندہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے