ڈی جی خان کی رہائشی لاریب کا اپنے والدین سے جھگڑا ہوا جس پر وہ دلبر داشتہ ہو کر ہوٹل کی چھٹی منزل سے کود گئی
لاہور (یس اُردو) ڈی جی خان کی رہائشی 16 سالہ لڑکی نے لاہور میں ایجرٹن روڈ پر واقع ہوٹل کی چھٹی منزل سے کود کر خودکشی کر لی ۔
ایجرٹن روڈ پر واقع ہوٹل میں ڈی جی خان کی فیملی گزشتہ دو روز سے قیام پزیر تھی ۔ 16 سالہ لڑکی لاریب کا اپنے والدین سے جھگڑا ہوا جس پر وہ دلبر داشتہ ہو کر ہوٹل کی چھٹی منزل سے کود گئی ۔ لاریب کو زخمی حالت میں گنگا رام ہسپتال لے جایا گیا جہاں اسے فوری طور پر آپریشن تھیٹر منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی ۔