خبرلیک کے معاملے پرانکوائری کمیٹی کی تشکیل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ،درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ انکوائری کمیٹی کے سربراہ کا تعین عدالت خود کرے۔
عوامی تحریک کے رہنما اشتیاق چودھری کی جانب سے دائر درخواست میں خبر لیک کے معاملے پر انکوائری کمیٹی کی تشکیل پر اعتراض اٹھایا اور جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا خان کی آئینی کمیٹی کے سربراہ کےطور تعیناتی کو آئین کے آرٹیکل 5 کے برعکس قرار دیا ہے۔
درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ جسٹس (ر) عامر رضا خان کے حکمران شریف خاندان سے تعلقات ہیں ، وہ جانبدار ہیں ، ان کی سربراہی میں قائم کمیٹی کو کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ خبر لیکس کی تحقیقات کے لیے حاضر سرو س جج کو ذمہ داری سونپی جائے۔