counter easy hit

لاہور :پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 104 افراد زیر حراست

Arrested

Arrested

لاہور (یس ڈیسک) پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے دو خواتین سمیت 104 افراد کو حراست میں لے لیا۔ لاہور پولیس نے شہر بھر میں پتنگ بازوں اور پتنگیں اور ڈور بیچنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کیا ہے، اس دوران مختلف مقامات سے 2 خواتین سمیت 104 افراد کو حراست میں لے کر بھاری مقدار میں پتنگیں اور ڈور قبضے میں لے لی گئی

جبکہ بھاٹی گیٹ پولیس نے5 اور فیکٹری ایریا پولیس نے 2 خواتین سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، شہر بھر میں پتنگ بازوں کے خلاف مجموعی طور پر 99 مقدمات درج ہوئے۔ جن علاقوں میں آپریشن کیا گیا ہے، ان میں شالامار، گلبرگ، اقبال ٹاؤن، نشتر، سمن آباد، فیکٹری ایریا، راوی ٹاؤن اور عزیز بھٹی ٹاؤن شامل ہیں۔