سزا پانے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ، پھانسی کے موقع پر جیل کے اندر اور اطراف میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے
لاہور (یس اُردو) لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں دو سگے بھائیوں سمیت قتل کے تین مجرموں کو پھانسی دیدی گئی ، تینوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں ۔ دوسروں کی جان لینے والے اپنے انجام کو پہنچ گئے ، لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قتل کے تین مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ۔ پھانسی پانے والوں میں دو سگے بھائی عمران اور لقمان شامل ہیں ۔ دونوں نے 1996 میں اسلام آباد میں معمولی تنازع پر علی نامی شہری کو قتل کیا تھا ۔ مقامی عدالت نے دونوں بھائیوں کو 1997 میں موت کی سزا سنائی تھی ۔ اپنے انجام کو پہنچنے والے راحیل نامی تیسرے مجرم نے 1994 میں سرگودھا میں فائرنگ کرکے ایک شخص کی زندگی کا خاتمہ کردیا ۔ مجرم راحیل کا تعلق ڈیرہ غازیخان سے بتایا گیا ہے ۔ پھانسی کے موقع پر جیل کے اندر اور اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے