counter easy hit

لاہور : زمین پر قبضے کا تنازعہ، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے سکھ نہر میں زمین پر قبضے کے تنازعہ میں لیسکو کا پمپ آپریٹر مارا گیا جبکہ ملزم کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار بھی شدید زخمی ہوگئے، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملزم آصف کی لیسکو اہلکاروں سے زمین پر قبضے کے حوالے سے تلخ کلامی ہوئی جس نے شدت اختیار کر لی۔

اہل علاقہ کے بیچ بچائو سے معاملہ ٹھنڈا ہوگیا لیکن کچھ دیر بعد ملزم نے دوبارہ فائرنگ کر دی جس سے لیسکو پمپ آپریٹر مارا گیا جبکہ دو پولیس اہلکاروں کو بھی شدید زخم آئے ہیں۔

ملزم آصف پر ماضی میں بھی کئی بار مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہیں جن میں وہ سزا یافتہ ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے ، دوسری طرف ملزم نے قتل کے بعد خود کو عمارت کے ایک کمرے میں بند کر لیا ہے جسے زندہ گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔