لاہور کی سیشن عدالت میں وکلاء نے اپنی عدالت لگا لی، تلخی کلامی کے بعد وکلاء نے کمرے کو میدان جنگ بنا لیا، ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش۔
لاہور: صوبائی دارالحکومت کی سیشن عدالت میدان جنگ بن گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج سعد رفیق کی عدالت میں وکلاء نے اپنی ہی عدالت لگا لی۔ قتل کے مقدمہ میں پیشی پر آئے وکلاء آپس میں الجھ پڑے۔ دوران سماعت فریقین کا آپس میں تلخ جملوں کا تبادلہ شروع ہوا۔ وکلاء تلخ کلامی کے بعد ایک دوسرے کو گھونسے اور لاتیں مارتے رہے۔ ساتھی وکلاء کی بیچ بچاؤ کی کوششیں ناکام رہیں۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی۔ کالے کوٹ والوں کے لئے لڑائی کا یہ پہلا موقع نہیں، احاطہ عدالت میں نوبت یہاں تک آئی تو اس کی وجہ یہ ہے وکلاء کے خلاف غیرمؤثر قانونی کارروائی۔