لاہور (یس ڈیسک) لاہور کے الحمراء ہال میں ادبی میلہ سجایا گیا پہلے روز فیسٹول میں بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا سمیت متعدد ممالک سے ماہرین ادبیات، مصنفین اور محققین نے شرکت کی اور ساتھ ہی ادب کی مختلف اصناف پر روشنی ڈالی۔
بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ نے بھی اپنی سوانح عمری کو پیش کیا جس میں اپنی ذات کو اپنے قلم سے تحریر کیا۔ مختلف ادبی سیشنز بھی ہوئے نصیر الدین شاہ نے ان سیشنز میں بتایا کہ آرٹسٹ نکھر کر اس وقت سامنے آتا ہے جب وہ اپنے کردار کو حقیقیت سمجھ کر نبھاتا ہے۔
نصیر الدین شاہ ہمسایہ ملک کی نمائندگی کرنے پاکستان تو آئے تاہم انھیں سیکیورٹی کے پیش نظر لوگوں سے چھپانے کی کوشش کی گئی یہاں تک کہ میڈیا کے تند و تیز سوالات سے بھی انھیں دور رکھا گیا۔