لاہور (یس ڈیسک) لاہور لٹریری فیسٹیول کے آخری دن مختلف ایونٹس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر رہی ہے۔
الحمرا ہال میں جاری ادبی میلے کے آخری روز مختلف سیشن کا آغاز ہوا جس میں پاکستان اور خطے کے موجودہ حالات ،فنون لطیفہ کے دیگر شعبہ جات پر مقررین نے گفتگو کی۔
اب تک میلے میں مشاعرہ کے اہتمام بھی کیا جاچکا ہے، جس میں امجد اسلام امجد،اصغر ندیم سید،عباس تابش،صغریٰ صدف نے اپنا کلام پیش کیا۔ گزشتہ روز کی محفلوں میں خاص بات بالی ووڈ اسٹار نصیر الدین شاہ اور ان کی اہلیہ رتنا شاہ کی اسٹیج پرفارمنس تھی۔ میلے کے حوالے سے شرکا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ذوق کی تسکین کے لئے سال بھر ادبی میلے کا انتظار کرتے ہیں۔