لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ مبینہ تشدد سے جاں بحق ہو گئی۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیہے۔
پولیس کےمطابق وہاڑی کی 20سالہ منزہ ماڈل ٹاؤن ایچ بلاک کے ایک گھر میں ملازم تھی، اسے علاج کیلئے جناح اسپتال لایا گیا ،جہاں وہ دم توڑ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملازمہ کی لاش پر تشدد کے نشانات نہیں ہیں۔ موت کی وجہ بیماری ہے یا خود کشی، اس کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر ہو گا۔ ملازمہ کے ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔