لاہور کے علاقے نین سکھ شاہدرہ میں چار سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا،پولیس نے حادثے کو اتفاقیہ قرار دے کر لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔
نین سکھ شاہدرہ کے مکینوں کے مطابق عاصم علی کا چار سالہ بیٹا الماس دکان سے چیز لینے گلی میں نکلا اور کھلے مین میں جا گرا ۔ورثاء اور اہل علاقہ تلاش کرتے رہے لیکن وہ نہ ملا۔
خاکروب نے گٹر کی صفائی کی تو بچے کی لاش مل گئی۔
لاش گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا، اہل علاقہ نے حادثے کا ذمہ دار واسا کو قرار دیا،ان کا کہنا تھا کہ گٹروں کے ڈھکن غائب ہیں،بار بار شکایت کے باوجود نوٹس نہیں لیا جاتا۔