counter easy hit

لاہور: سپلائی سے قبل ادویات کی لیبارٹری ٹیسٹنگ

مریضوں کے لیے خوشخبری ہے کہ ادویات کی کوالٹی کیلئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،اسپتالوں اور میڈیکل اسٹورز پر سپلائی ہونے والی تمام ادویات پہلے ڈرگ لیب میں ٹیسٹ ہوتی ہیں پھر مریضوں تک پہنچتی ہیں۔

Lahore: medical laboratory testing before supply

Lahore: medical laboratory testing before supply

لاہور کے علاقے برڈ وڈروڈ پر قائم ڈرگ ٹیسٹنگ لیب میں کئی ماہ سے ادویات کےاجزاء ، کوالٹی،مقدار اور اثرات ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، 50 افراد کے اسٹاف کو لیب کے آٹھ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ٹیسٹنگ کا آغاز میڈیسن کے بیچ،تاریخ اجراء سےتنسیخ اور مقدار کے ریکارڈ سےہوتا ہے، بعد ازاں میڈیسن کے سیمپل ٹیسٹ، کروماٹوگرافی اور بائیولوجیکل اور دیگر ٹیسٹوں کے مراحل آتےہیں۔ لیب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہر ماہ ایک ہزار سے زائد ادویات یہاں ٹیسٹ کی جارہی ہیں، کلیئرنس سرٹیفکیٹ ملنے کےبعد ہی یہ ادویات اسپتالوں اور میڈیکل اسٹور پر سپلائی کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔ لیب انتظامیہ کا کہناہے کہ ادویات کی ٹیسٹنگ صرف لاہور کیلئے نہیں بلکہ دیگر اضلاع کیلئے بھی کی جاتی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website