لاہور کی سڑکوں پر پھل بیچنے والی کی آواز میں گیتوں کی ویڈیو سماجی میڈیا سے بے حد پسند کی جا رہی ہے
اہور (یس اُردو) فن کسی کی میراث نہیں ، لاہور کی سڑکوں پر پھلوں کی ریڑھی لگاتے اس نوجوان سے ملیے جس کی آواز ہر سننے والے کو جھومنے پر مجبور کر رہی ہے ۔ سماجی میڈیا پر ان دنوں یہ پاکستانی پھل فروش چھایا ہوا ہے ۔ آواز کا زیر و بم ایسا جیسے برسوں ریاضت کی ہو ۔ لے تان جملوں کی ادائیگی ۔ فن کسی کی میراث نہیں ، آواز اچھی ہو تو کوئی کہیں بھی لوگوں کو دیوانہ بنا سکتا ہے ۔ لاہور کے اس پھل فروش کی آواز میں ایک جادو ہے ۔ ارجیت سنگھ کا گانا اس نوجوان نے ایسے گایا کہ سننے والے حیران رہ گئے ۔ پھل فروش گلوکار ان دنوں سماجی میڈیا پر چھایا ہوا ہے ۔