لاہور میں منہاج القرآن یونیورسٹی کی انتظامیہ نے 223 طالبات سے ہاسٹل خالی کرا لیا، جس کے بعد طالبات اپنا سامان اٹھا کر گھروں کو روانہ ہوگئیں۔
منہاج القرآن یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پربیت الزہرا ہوسٹل میں مقیم 223 طالبات سے ہاسٹل خالی کرالیا، پاکستان عوامی تحریک کے سیکریٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی کے مطابق ہاسٹل خالی کرانے کی انتظامیہ کی وارننگ کا طالبات نے مذاق اڑایا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ وہ یہاں رہنا ہی نہیں چاہتیں، جس پر یونیورسٹی انتظامیہ نےہاسٹل خالی کرا لیا، یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبات کے والدین کی ہاسٹل خالی نہ کرانے کی درخواست بھی مسترد کر دی۔