لاہور کے علاقے ڈیفنس میں موٹر سائیکل سواروں نےفائرنگ کرکےباپ بیٹےکو زخمی کردیا ۔زخمیوں کو سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا۔
Lahore: motorcyclists opened fire, Father and son wounding
پولیس کےمطابق شبیراور اس کا بیٹا دلاورسیشن عدالت میں پیشی کےلیے ڈیفنس سی بلاک میں جارہے تھےکہ موٹر سائیکل سوار2افرادنےفائرنگ کردی، جس کے نتیجے میںدونوں شدید زخمی ہوگئے،انہیں سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ڈاکٹروں کےمطابق شبیر کی حالت تشویش ناک ہے،پولیس نے زخمیوں کا بیان ریکارڈ کرکےملزموں کی تلاش شروع کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ دیرینہ دشمنی کاشاخسانہ ہے ۔