لاہور (یس ڈیسک) پولیس لائنز کے باہر خودکش دھماکے کے بعد پولیس کی طرف سے ہوٹلوں، گیسٹ ہاوسز اور دیگر مقامات کی چیکنگ کی گئی۔ پولیس نے ریلوے اسٹیشن کے گرد واقع ہوٹلوں میں قیام پذیر افراد کا ریکارڈ بھی چیک کرنے کے ساتھ ساتھ ہوٹلوں کا سابقہ ریکارڈ بھی چیک کیا۔
سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے اپنی شناخت پیش نہ کر سکنے والے پچیس مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے حراست میں لیے جانیوالے افراد سے ان کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔