لاہور ……لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کےلئےبجلی کی ضرورت اور فراہمی کی منصوبہ بندی کرلی گئی۔پنجاب حکومت کےذرائع نےبتایاکہ اورنج لائن میٹرو ٹرین چلانے کے لئے 74میگاواٹ بجلی درکارہوگی،یہ ٹرینیں750وولٹ کرنٹ پر چلیں گی،بلاتعطل بجلی کی فراہمی کےلئے2پاوراسٹیشنز قائم کئےجائیں گے۔
ان ذرائع کاکہناہےکہ ابتدائی طور پر5،پانچ کوچزپرمشتمل27 ٹرینیں چلیں گی،تاہم2025ء تک ٹرینوں کی تعداد 54 کرنے کا منصوبہ ہے۔ 25 کلومیٹر ٹریک زمین سےاوپرجبکہ جین مندر سے لکشمی چوک تک پونے2کلومیٹرزیر زمین ہوگا، میٹرو ٹرین کا پہلا مرحلہ اپریل 2018ءتک مکمل کرلیاجائےگا۔