لاہور۔۔۔ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر شہریوں نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیاہے ۔تاہم ان کا کہنا ہے کہ اشیائے خورونوش اور ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی ہوگی تو اس کا براہ راست فائدہ عام آدمی تک پہنچے گا۔
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے اعلان کے بعد لاہور کے پیڑول پمپس پربھی نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گیا ،نئی قیمتوں سے عوام خوش اور مطمئن ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر خوشی ضرور ہے مگر یہ خواہش بھی کہ اگر اشیا ئے خورو نوش اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی ہو جائے تو یہ خوشی دوگنا ہوجائے گی۔نئی پیٹرولیم قیمتوں کے اطلاق اور مانیٹرنگ کےلئےڈی سی او لاہور نے 70 ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو شہر کے پیٹرول پمپس کی صورتحال کا جائزہ لیتی رہیں گی۔