لاہور میں بھارتی وزیراعظم سے نفرت کے اظہار کا انوکھا انداز سامنے آگیا ہے۔ گلبرگ کےنجی ریسٹورنٹ کے باہر نریندرمودی کی تصویر والا بورڈ آویزاں ہے، جوتے مارنے والے کو ٹھنڈا مشروب مفت ملے گا۔
گلبرگ لاہور میں ایک ریسٹوران انتظامیہ کی جانب سے مودی سے نفرت کے اظہار کا انوکھا طریقہ اپنایا گیا ہے۔ انتظامیہ نے ہوٹل کے باہر بھارتی وزیراعظم مودی کی تصویر والا ایک بورڈ آویزاں کیا ہے ۔
جس پر اپنے گاہکوں کے لیے یہ آفر رکھی ہے کہ جو بھی مودی کی تصویر کو جوتے مارے گا اسکو ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے کولڈ ڈرنک مفت دی جائے گی۔