counter easy hit

لاہور: پولیس کا اقبال ٹاؤن ڈویژن میں سرچ آپریشن، 30 افراد گرفتار

Lahore police

Lahore police

سرچ آپریشن اقبال ٹاؤن، سمن آباد، گلشن راوی، نواں کوٹ اور مسلم ٹاؤن میں کیا گیا۔
لاہور: (یس اُردو) اقبال ٹاؤن ڈویژن کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مشتبہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کرتے ہوئے 30 افراد کو حراست میں لے لیا۔ سرچ آپریشن اقبال ٹاؤن، سمن آباد، گلشن راوی، نواں کوٹ اور مسلم ٹاؤن میں کیا گیا۔ جس کی قیادت ایس پی اقبال ٹاؤن عادل میمن نے کی۔ سرچ آپریشن کےدوران شہریوں کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی۔ شناختی کوائف کی عدم دستیابی پر 30 افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔