محکمہ جنگلی حیات پنجاب نے رینجرز کی مدد سے لاہور کے سرحدی گاؤں جنڈیالہ کے نزدیک میں ہرن کا غیر قانونی شکار کرنے والے 5 ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔
محکمہ جنگلی حیات پنجاب کی چھاپہ مار ٹیم نے رینجرز کی مدد سے سرحدی گاؤں جنڈیالہ کے نزدیک چھاپہ مار کر پاڑا ہرن شکار کرنے والے 5ملزمان گرفتار کرلیے، تاہم ان کے دو ساتھی فرار ہوگئے ہیں۔
ملزمان سے شکار کیے گئے 3ہرن اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ محکمہ جنگلی حیات آفیسر شاہ رخ بٹ کے مطابق ملزمان میں مبشر، پرویز، زاہد، شمشاد گُل اور ذکاء شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔