counter easy hit

لاہور: ٹریفک پولیس کا موبائل ورکشاپ شروع کرنے کا فیصلہ

شہر ی روڈ پر گاڑی خراب ہونے کی صورت میں اب مزید پریشان نہیں ہوں گے،سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لئے فری موبائل ورکشاپ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

Lahore: Police decided to start a mobile workshop

Lahore: Police decided to start a mobile workshop

آپ کی فراٹے بھرتی گاڑی اگر یکا یک خراب ہو جائے تو پریشان مت ہوں ، ہیلپ لائن 1915 ڈائل کریں ،سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی موبائل ورکشاپ حاضرہو جائے گی ۔ موبائل ورکشاپ میں ڈرائیور، الیکڑیشن اور مکینک،ساتھ میں ہوا بھرنے کی ٹینکی ، ویلڈنگ پلانٹ ،بیٹری چارجر ،اسٹیل کٹر ، مکینکل سامان اوربیٹری لیڈز ہوگا پھر بھی کام نہ بنا تو وہ آپ کی گاڑی آپ کی ورکشاپ تک پہنچائیں گے اور یقین جانیے اتنی ڈھیر ساری سروس بالکل مفت فراہم کی جائے گی۔ ڈی آئی جی ٹریفک سید احمد مبین کے مطابق پہلے مرحلے میں مال روڈاور جیل روڈ بعد میں پورے شہر میں سروس چلے گی ۔فری موبائل ورکشاپ صبح 11 سے رات 8بجے تک شہریوں کوسروس دے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website