counter easy hit

لاہور: پولیس کی تفتیشی ٹیم پر ملزمان کی فائرنگ، ایک ہلکار جاں بحق، تین مدعی زخمی

Police

Police

لاہور (جیوڈیسک) مقدمے کی تفتیش کے لیے جانے والی پولیس پارٹی پر ملزمان کی فائرنگ، ایک اہلکار جاں بحق ، مدعی پارٹی کے تین افراد زخمی ہوگئے۔

باگڑیاں میں دو گروپوں کے درمیان پانی کے تنازع کا مقدمہ درج کیا گیا جس کی تفتیش کے لیے پولیس اہلکار موقع پر پہنچے جنہیں دیکھتے ہی ملزم پارٹی نے فائر کھول دیا جس سے ایک کانسٹیبل یونس جاں بحق ہو گیا جبکہ مدعی پارٹی کے تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔

جاں بحق کانسٹیبل کی لاش اور زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے ، ملزم پارٹی فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔