لاہور کے علاقہ گارڈن ٹاؤن میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
لاہور: پولیس کے مطابق سرچ آپریشن گارڈن ٹاؤن کے مختلف ہوٹلوں اور ہاسٹلوں میں کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کی بائیو میٹرک تصدیق اور شناختی کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی۔ شناختی کوائف کی عدم دستیابی پر 3 افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔