لاہور میں سٹی ڈویژن پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی 63کلو گرام چرس برآمد کر کے 2منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایس پی سٹی محمد نوید نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ لوئر مال پولیس نے بند روڈ ناکہ بندی کرکے ایک گاڑی کی تلاشی لی، تو اس میں سے 63کلو چرس برآمد ہوئی۔
منشیات فروش احسان الہی عرف علی شان اور مظہر اقبال ضلع ننکانہ کے رہائشی ہیں۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا کہ وہ لاہور سمیت ساہیوال اور فیصل آباد میں کرائے کے مکانوں میں رہائش پذیر ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ منشیات فروخت کرنے کے لئے مختلف گاڑیوں کا استعمال کرتے ہیں۔