لاہور میں مختلف گرجا گھروں کے اطراف میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران 35 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
لاہور: (یس اُردو) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر مختلف گرجا گھروں کے اطراف میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ جس میں نادرا کے بائیو میٹرک سسٹم کی مدد سے شناختی کوائف کی تصدیق کی گئی۔ آپریشن کے دوران شناختی کوائف مکمل نہ ہونے پر 35 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش جاری ہے۔