لاہور میں ریلوے پاور ہاؤس باجا لائن کے مکینوں نے بجلی کی طویل بندش کے خلاف احتجاج کیا اور آگ جلا کر مغل پورہ روڈ بلاک کر دیا۔
Lahore: Protest against load shedding residents of Baja line
لاہور کے ریلوے پاور ہاؤس باجا لائن کے مکینوں کی بڑی تعداد مغل پورہ روڈ پر پہنچی۔ انہوں نے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا اور سڑک بلاک کر دی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ پانچ دن سے بجلی کی آنکھ مچولی کی وجہ سے پریشان ہیں۔ متعلقہ ایس ڈی او کو کئی بار شکایت کی مگر وہ خراب ٹرانسفارمر ٹھیک نہیں کروا رہے۔ مظاہرے کے باعث مغل پورہ روڈ پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی، تاہم کچھ دیر احتجاج کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے۔