لاہور (ویب ڈیسک) لاری اڈا کے علاقہ میں پاکستان تحریک انصاف کے کوآرڈینیٹر محبوب اور اس کے بھائی کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا گیا دونوں زخمیوں کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، محبوب اور اس کا بھائی موبائل شاپ پر بیٹھے گپ شپ لگا رہے تھے ،
ملزمان کاکا بٹ ، خرم بٹ ، مجاہد بٹ نے فائرنگ کردی اور دو موٹرسائیکلوں پر فرار ہو گئے ، پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ، پو لیس کے مطابق ملزمان اور زخمیوں کے درمیان راستہ لینے دینے پر تکرار ہوئی تھی۔