پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نےلاہورکےعلاقےبند روڈمیں چھاپا مار کر جانوروں کی چربی سے کوکنگ آئل تیار کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا، ملزموں کے قبضے سےہزاروں لیٹر تیار کوکنگ آئل برآمد کرکے تلف کر دیا گیا۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی سربراہی میں ٹیم نے خفیہ اطلاع پر بند روڈ پر چھاپا مار کر جانوروں کی چربی سے تیار کیے جانے والے کوکنگ آئل کی تمام مشینری اکھاڑ کر ضبط کرلی اور 14ہزارلیٹر تیار کوکنگ آئل تلف کرکے بھاری مقدار میں جانوروں کی چربی برآمد کرلی۔ اس گھناؤنے کاروبارمیں ملوث 2 ملزموں کو گرفتار کرکے مقدمہ بھی درج کرا دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ یونٹ رات کے اندھیرے میں کام کرتا تھا، آئل خریدنے اور چربی فراہم کرنے والے بھی اس جرم میں برابر کے شریک ہیں۔