لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ نے لاہور میں ملاقات کی ہے۔
گورنر گلگت بلتستان برجیس طاہر اور وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان نے ایوان وزیر اعلیٰ میں شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعلی شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں سیلاب سے جانی اور مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہم سب کا ہے۔
سب نے مل کر اسے قائد اور اقبال کا پاکستان بنانا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں حکومت نے بہت سی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔