پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کے طلباء نے ایک پرچے میں بیشتر امیدواروں کو فیل قرار دینے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ،احتجاج کے دوران کینال روڈ پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا ،گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں ۔
پنجاب یونیورسٹی لاءکالج کےطلباء اور طالبات پرنسپل آفس کے باہر جمع ہوئے اوراحتجاجی مظاہرہ کیا ،انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کےبعد طلباء کینال روڈ پر آ گئے اور ٹریفک بلاک کر دی۔
ٹھوکر نیاز بیگ کی جانب سے آنے والی ٹریفک رکنے سے گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں ، کینال روڈ پر بدترین ٹریفک جام سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ، ٹریفک اہلکار بھی بےبس نظر آئے ۔
طلباء نے ایک پرچے میں 75 فیصد طلباء کو فیل قرار دینے پر تشویش کا اظہار کیا اور الزام عائد کیا کہ پرچے پروفیسر کے بجائے ایک کلرک نے چیک کیے، جس کی ویڈیو منظر عام پر آ چکی ہے۔
انہوں نے پرچوں کی دوبارہ چیکنگ کا مطالبہ کیا ،2 گھنٹے احتجاج کے بعد طلباء منتشر ہو گئے اور ٹریفک بحال کر دی گئی۔