لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں پل کے اوپر سے کولر میں نصب بم پھینکا گیا جسے فوری طور پر بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر ناکارہ بنا دیا۔
دہشت گردوں کا نشانہ پاکستان ریلوے کا نیو ڈیزل شیڈ تھا، اس ڈیزل شیڈ میں غیر ملکی بھی کام کرتے ہیں۔
فوری طور پر سی ٹی ڈی فورس کو طلب کر لیا گیا جنہوں نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا۔