محکمہ موسمیات کے مطابطق شہر میں آج دن بھر بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی جاری رہے گی۔
لاہور: (یس اُردو) صوبائی دارالحکومت میں رات گئے بارش اور بوندا باندی کے باعث موسم خوشگور ہو گیا۔ جس کےباعث درجہ حرارت میں واضع تبدیلی نظر آنے لگی ہے جبکہ بارش کے باعث گذشتہ دونو ں سے رات کے اوقات میں چھا نے والے دھند کے بادل بھی چھٹ گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور کے شہری علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب کم ہو کر 81 فیصد اور ہوا کی رفتار 8 سے 18 میٹر فی گھنٹہ تک رہی گی۔