لاہور …..اجتماعی زیادتی کا نشانہ والی لاہور کی طالبہ اور مرکزی ملزم کا بیان ریکارڈ نہ ہو سکا،عدالت نے مرکزی ملزم عدنان ثنا اللہ کے وکیل کی عدم حاضری پر سماعت آئندہ روز کیلئے ملتوی کردی ۔آج سماعت کے دوران طالبہ اور مرکزی ملزم عدنان ثنا اللہ بیان ریکارڈ کرانے کیلئےکینٹ کچہری میں پیش ہوئے ،عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے دونوں کو آئندہ روز پیش کرنے کا حکم دیدیا۔مجسٹریٹ ذکاء اللہ کی عدالت میں بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طالبہ صبح ہی پہنچ گئی جبکہ پولیس مرکزی ملزم کو چاردسے چہرہ ڈھانپ کر لے آئی ،ملزم اور مدعی گروپ کے عدالت میں داخلے کے بعد دروازہ بند کردیا گیا ۔سماعت پرطالبہ اورعدنان ثنا اللہ کا بیان مرکزی ملزم کے وکیل کی عدم پیشی کے باعث ریکارڈ نہ ہوسکا،جس پرمجسٹریٹ نے سماعت آئندہ روز تک کیلئے ملتوی کردی