لاہورکےعلاقےاندرون موچی گیٹ میں گزشتہ روز دھماکے کے ساتھ گرنے والی4عمارتوں کے ملبے سےمزید4دستی بم اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں،تحقیقاتی ادارےمسلسل ملبہ کھنگال رہے ہیں،دستی بم اورگولیاں ملنے کے بعد گرنے والے مکانوں کے مکینوں سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اندرون موچی گیٹ میں بدھ کی صبح ایک2منزلہ عمارت دھماکے کے ساتھ گرگئی تھی،جس کی دھمک کےباعث ملحقہ3مکانوں کی بالائی منزلیں بھی ملبےکاڈھیربن گئی تھیں۔
واقعےمیں علی افضل نامی ایک شخص ہلاک اور16افراد زخمی ہو گئےتھے،زخمیوں میں سے3کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے،ریسکیو کی ٹیموں نےملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا تو انہیں ملبےسےدستی بموں کے خول ملنا شروع ہو گئے۔
اب تک وہاں سے ملنے والےدستی بموں کی تعداد12ہو چکی ہے،جبکہ ملبےمیں سےگولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں،تحقیقاتی ادارے آتش گیر مادے کی تلاش میں ملبہ کھنگال رہے ہیں۔
دوسری جانب دستی بم اورگولیوں ملنے کے بعدگرنےوالے مکانوں کےمکینوں سےپوچھ گچھ شروع کردی ہے۔