لاہور….وزیراعظم محمدنواز شریف نےپنجاب میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کےلئےلاہورمیں اجلاس طلب کیاہے،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمدنواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان کےحوالے سےاعلیٰ سطح کا اجلاس آج لاہورمیں ہو گا،وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف ، چیف سیکریٹری،ہوم سیکریٹری اور آئی جی پولیس پنجاب سمیت دیگراعلیٰ حکام اجلاس میں شریک ہوں گے