لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ آپریشن کر کے 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ سٹی ڈویژن میں جلوس یوم علی کے روٹ پر فلیگ مارچ کیا گیا۔
لاہور: پولیس اور رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں اکبری گیٹ، لاری اڈہ، مستی گیٹ، اقبال ٹاون ڈویژن کے علاقے بکر منڈی میں سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتار افراد کو شناختی کوائف نا مکمل ہونے پر حراست میں لیا گیا۔ دوسری جانب پولیس اور حساس اداروں نے جلوس یوم علی کے روٹ اکبری گیٹ سے کربلا گامے شاہ تک فلیگ مارچ کیا۔