لاہور: لاہور کی سیشن عدالت ایک بارپھر اکھاڑہ بن گئی۔ قتل کے مقدمہ میں پیشی پر آئے فریقین آپس میں الجھ پڑے، ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں سے حملے کرتے رہے. پولیس اہلکاروں نے مشتعل افراد کو حراست میں لے لیا۔
لاہور کی سیشن عدالت میں لڑائی جھگڑے کے واقعات کم نہ ہوسکے، سیشن کورٹ کے ججز گیِٹ پر قتل کے مقدمہ میں پیشی پر آئے فریقین نے عدالتی کارروائی کے بعد اپنی عدالت لگا لی۔ مخالفین نےایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی خوب بارش کی۔ موقع پر موجود سیکورٹی اہلکاروں نے روکنے کی کوشش تو ملزموں نے پولیس اہلکاروں سے بھی ہاتھا پائی شروع کردی۔ پولیس اہلکاروں نے فریقین کو حراست میں لیکر مزید تفتیش کے لیے تھانہ اسلام پورہ منتقل کردیا۔