پنجاب بھر میں شدید دھندکے باعث حد نگاہ کم ہوگئی ،لاہور ائرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے درجنوں پروازیں متاثر ہوئی ہیں، دھند کے باعث ایم ٹو لاہور سے سیال موڑ تک موٹروے بند ہے، مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پنجاب کے بعض شہروں میں آج بھی شدید دھند کا راج رہا ،چیچہ وطنی،حافظ آباد، خانیوال اور شورکوٹ سمیت بیشتر شہروں میں دھند سےٹریفک کی روانی متاثر رہی، دھند کے باعث میاں چنوں میں دھند کی وجہ سے بائی پاس تلمبہ چوک پر 2 بسوں میں تصادم ہوا، حادثے میں 13 افراد زخمی ہوئے۔دوسری طرف گلگت بلتستان،آزاد کشمیرسمیت خیبرپختون خواکے مختلف شہروں میں سردی بڑھنے سےلکڑی، گرم کپڑے اور خشک میوہ جات کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ادھر گلگت بلتستان،سمیت بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہورہاہے۔ ملکہ کوہسار مری میں آج بھی خشک ہوائیں چل رہی ہے، جبکہ شمالی بلوچستان میں خشک سردی کے باعث علاقے میں موسمی بیماریاں عام ہوگئی ہیں۔