لاہورمال روڈ گورنر ہاؤس کے قریب ایک تیز رفتار گاڑی درخت سے ٹکرا نے کے نتیجے میں خاتون زخمی ہوگئی۔
ریسکیو زرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور کار بے قابو ہو کر ایک درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں کار میں سوار فروا نامی خاتون شدید زخمی ہو گئی۔
خاتون کو طبی امداد کیلئے سروسز اسپتال پہنچا دیا گیا۔