لاہور (یس ڈیسک) پنجاب حکومت کے ترجمان نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں دن کا آغاز معمول کے مطابق ہوا۔
دھرنوں کے علاوہ شہر بھر میں ٹریفک رواں دواں ہیں۔ سرکاری و پرائیویٹ ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں، تعلیمی اداروں میں طلبا و طالبات کی تعلیمی سرگرمیاں جاری ہیں۔ لاہوری روایتی ناشتے کی خریداری میں مصروف ہیں، مارکیٹیں کھلنا شروع ہو گئیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سٹرکیں بند کرنا ،عوام کو مسائل میں مبتلا کرنا کیا یہی نیا پاکستان ہے، لاہوریوں نے ہڑتال کو یکسر مسترد کر دیا۔