لاہور….لاہور کےگلشن اقبال خود کش دھماکے کاایک اور زخمی بچہ دم توڑ گیا ، جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 72 ہو گئی۔ خود کش دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے بچوں کی تعداد 29 ہو گئی ۔دھماکے میں جاں بحق 56 افراد کی شناخت ہوگئی۔
اسپتال ذرائع کےمطابق50 میتیں شناخت کےبعدورثاکےحوالے کر دی گئیں ۔جناح اسپتال میں 122 زخمی زیر علاج ۔18 کی حالت تشویش ناک ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دم توڑنے والا وحدت کالونی کا 6 سال کا بچہ محب سیر کیلئے گیا تھا ۔لاہور کا خودکش دھماکا، سانگھڑ کے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی جان لے گیا، دھماکے میں جاں بحق سانگھڑکی کمسن ثمینہ کا باپ فیض محمد ، کمسن بھائی شیراز اور ماموں شانی بھی جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ خودکش دھماکے کے بعدسے ثمینہ کی ماں ابھی تک لاپتہ ہے،ثمینہ کے میزبان امجد ، اس کی بیوی زبیدہ اور بیٹی بھی جاں بحق ہو گئی۔